مارس سوسائٹی: مریخ کے لئے انسانی شہر کا ڈیزائن بنانے پر 10ہزار ڈالر کا انعام
مریخ پر انسانی بستیاں بسانے کے خواہش مند گروپ ’’مارس سوسائٹی‘‘ نے ایک انعامی مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریخ کے لئے انسانی شہر کا ڈیزائن بنا کر ان کے پاس جمع کروائیں اور 10ہزار ڈالر کا انعام حاصل کریں۔
مریخ پر انسانی بستیاں بسانے کے خواہش مند گروپ ’’مارس سوسائٹی‘‘ نے حال ہی میں ایک نئے انعامی مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر سے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مریخ پر انسانی شہر کا ڈیزائن بنا کر ان کے پاس جمع کروائیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان میں سے جو ڈیزائن بھی مارس سوسائٹی کو سب سے اچھا اور موزوں ترین لگے گا اس کے بنانے والی ٹیم کو 10 ہزار ڈالر (15 لاکھ پاکستانی روپیہ) کا انعام دیا جائے گا۔ مقابلے کےلئے ڈیزائن جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 مقرر کی گئی ہے۔
مستقبل کے اس مریخی شہر کو ’’مارس سٹی اسٹیٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جہاں دس لاکھ افراد رہ سکیں گے۔البتہ اس شہر کا ڈیزائن حقیقت پسندانہ ہونا چاہیے اور مارس سوسائٹی نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ اس شہر کے تمام تر وسائل مریخ ہی سے حاصل کئے جائیں تاکہ اسے زمین سے اشیاء منگوانے کی کم سے کم ضرورت پڑے۔
aXA6IDE4LjE5MS40MS4yMzYg ejasoft island