مشرق وسطیٰ میں تناؤ کے بعد سونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد سونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمت 17 ڈالر بڑھ کر 1591 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل 82 سینٹ اضافہ کے ساتھ 63 ڈالر 53 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔ برطانوی خام تیل میں 94 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جو 69
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد سونے اور خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمت 17 ڈالر بڑھ کر 1591 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل 82 سینٹ اضافہ کے ساتھ 63 ڈالر 53 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔ برطانوی خام تیل میں 94 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جو 69 ڈالر 25 سینٹ میں فروخت ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل میں امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں کے بعد پیغام میں کہا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے، امریکی فوج سب سے طاقتور ہے، وہ آج شام بیان جاری کریں گے۔
aXA6IDMuMTM1LjE4My4xIA== ejasoft island