حکومت سندھ کا نجی اداروں کو 31 مارچ تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
حکومت سندھ نے سندھ پیمنٹ ایکٹ کے تحت تمام نجی اداروں اور فیکٹریوں کو 31 مارچ تک تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکومت سندھ نے سندھ پیمنٹ ایکٹ کے تحت تمام نجی اداروں اور فیکٹریوں کو 31 مارچ تک تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تنخواہوں کی 31 مارچ تک ادائیگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے تحت ادارے ڈیلی ویجرز، کنٹریکٹ اور مستقل ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ایمرجنسی فنڈ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیر قانون سندھ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل حق دار خاندانوں کی کس طرح مدد کی جائے اس پر غور کررہے ہیں، ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں کہ دیہاڑی دار تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچائی جاسکے۔
aXA6IDMuMTM0Ljg3Ljk1IA== ejasoft island