سیاست
خلیج تعاون کونسل کى جانب سے عراق میں ہونے والے سنگین واقعات پر اظہار تشویش
خلیج تعاون کونسل نے عراق میں ہونے والے سنگین واقعات اور تبدیلیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خلیج تعاون کونسل نے عراق میں ہونے والے سنگین واقعات اور تبدیلیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق کونسل کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد اللطیف بن راشد الزیانی نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
نوائے وقت کے مطابق انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کم کریں اور پہلے سے کشیدگی کے شکار خطے کو اس حالیہ بحران سے بچانے کے لئے سیاسی حل تلاش کریں۔
ادھر عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابو الغیث نے بھی عراق اور عرب خطے میں ہونے والے واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہر فریق سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
aXA6IDE4LjExNi4yMDEuMjMg
ejasoft island