كاروبار
آئی ایم ایف: کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت مزید خطرے میں ہے
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کو عالمی معیشت کے لئے مزید خطرناک قرار دے دیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس کو عالمی معیشت کے لئے مزید خطرناک قرار دے دیا ہے۔
نیوز دنیا کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ نے جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کو مطلع کیا ہے کہ پہلے سے ہی کمزور عالمی معیشت کو مہلک کورونا وائرس کی وجہ سے مزید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جورجیفا نے سعودی عرب میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا ہے کہ عالمی معیشت کی متوقع بحالی کا امکان انتہائی نازک ہے۔
aXA6IDE4LjE5MS4xNTcuMTg2IA== ejasoft island