سیاست
امریکی صدر نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا کیا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ افغان امن معاہدے پر 29 فروری کو دوحہ میں دستخط ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ایک ہفتے میں معاملات کہاں تک پہنچتے ہیں اگر ایک ہفتے سے پہلے ہی معاملات طے ہوجائیں تو زیادہ اچھا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی گھر واپس آنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان کے ساتھ معاہدہ 29 فروری کو ہوسکتا ہے۔
aXA6IDMuMjEuMTI3LjY4IA== ejasoft island