عمران خان: چینی، آٹا مہنگا ہونا حکومت کی کوتاہی ہے
چینی،آٹا مہنگا ہونے پر وزیراعظم نے اپنی حکومت کی کوتاہی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ چینی اور آٹا جو مہنگا ہوا ہے، اس میں ہماری کوتاہی ہے۔ جانتے ہیں کس نے مہنگائی کر کے فائدہ اٹھایا ہے۔ سب پتہ چل گیا ہے۔
چینی،آٹا مہنگا ہونے پر وزیراعظم نے اپنی حکومت کی کوتاہی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ چینی اور آٹا جو مہنگا ہوا ہے، اس میں ہماری کوتاہی ہے۔ جانتے ہیں کس نے مہنگائی کر کے فائدہ اٹھایا ہے۔ سب پتہ چل گیا ہے۔
مہینوں اور سالوں میں پاکستان تبدیل ہوگا۔ سسٹم بھی تبدیل ہوگا۔ عدل اور انصاف ملے گا۔ قانون کی حکمرانی ہو گی۔
روزنامہ دنيا کے مطابق صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کبھی ایشین ٹائیگر بنانے کا نہیں کہا تھا۔ میں نے کہا تھا مدینہ کی ریاست کے اصول اپنائیں گے۔ مدینہ کی ریاست کا اصول کمزورطبقے کی ذمہ داری نباہنے پر مبنی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں تو زندگی بدل جاتی ہے، میوہسپتال میں کینسرکے مریض کی مایوسی کو دیکھ کر شوکت خانم بنایا، میوہسپتال میں غریب آدمی کو دیکھ کرشوکت خانم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ غریب لوگ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں، جبکہ زیادہ مالدار لوگ اپنے علاج کے لیے لندن چلے جاتے ہیں۔
aXA6IDMuMTI5LjI0OS4xMDUg
ejasoft island