پاکستان میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ، اموات 440 اور مریضوں کی تعداد 19103 ہو گئی
ملک میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 440 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 19103 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبر پختونخواہ میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 440 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 19103 ہو گئی ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخواہ میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 172 افراد انتقال کر چکے ہیں، جب کہ سندھ میں 122 اور پنجاب میں 120 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 19، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 281 کیسز اور 5 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں ، پنجاب میں 252 کیسز اور 5 مزید افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ اسلام آباد میں 28 اور آزاد کشمیر میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔