كاروبار
سعودی عرب میں ہندوستانی سرمایہ کاری میں اضافہ
سعودی عرب میں ہندوستانی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال ساڑھے 5 ارب ریال کا اضافہ درج کیا گیا ہے
سعودی عرب میں ہندوستانی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال ساڑھے 5 ارب ریال کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سال رواں کے دوران ہندوستانی سرمایہ کاری ساڑھے 5 ارب ریال بڑھی ہے اور اس میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولتوں کی بدولت ہندوستانی کمپنیوں اور فیکٹریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ سرمایہ کاری بھی بڑھی ہے، خاص طور پر زراعت، تعلیم اور اسٹیل کے شعبوں میں ہندوستان نے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔
دوسری جانب ہندوستان میں بھی سعودی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4yMTEuMTkzIA==
ejasoft island