سعودی عرب كى طرف سے 7 ممالک پر مشتمل نیا محاذ قائم
سعودی عرب نے مصر اردن ، سوڈان و دیگر ممالک پر مشتمل نیا محاذ قائم کر لیا ہے۔
سعودی عرب نے مصر اردن ، سوڈان و دیگر ممالک پر مشتمل نیا محاذ قائم کر لیا ہے۔
جنگ اخبار کے مطابق سعودی عرب کی زیر قیادت مصر، اردن ، سوڈان،ایریٹریا،یمن ، صومالیہ اور جبوتی کا نیا محاذ قائم ہو گیا ہے۔
اسے بحر احمر اور خلیج عدن کونسل کا نام دیا گیا ہے۔
پیر کو ریاض میں بحر احمر اور خلیج عدن کے ساحلی ممالک کے وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ خطے میں تناؤ نہ بڑھے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے تمام فریقین سے اپیل کی ہے کہ اشتعال انگیزی سے بچنے اور مزید تناؤ کو روکنے کے لئے جو ضروری تدابیر کر سکتے ہوں ضرور کریں۔ سعودی وزیر خارجہ نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خلیج اور بحر احمر میں امن و امان کی حفاظت ہم سبھوں کی ذمہ داری ہے ۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون کے ذریعہ رابطہ کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی ۔
محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے خطے میں امریکیوں کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد سے امریکی کارروائی اور خطے میں ایرانی حکومت کی فوجی اشتعال انگیزی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ تحفظات پر بات چیت بھی کی ہے۔
aXA6IDE4LjExOC4yMjcuNjkg ejasoft island