کھیل
آج انڈر-19کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں ہندوستان اور بنگلہ دیش ہوں گے آمنے سامنے
جنوبی افریقہ میں 19 سال سے کم عمر کے عالمی کپ کرکٹ کے فائنل میں آج موجودہ چمپئن ہندوستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
جنوبی افریقہ میں 19 سال سے کم عمر کے عالمی کپ کرکٹ کے فائنل میں آج موجودہ چمپئن ہندوستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
انڈيا اونلائن نيوز کے مطابق بنگلہ دیش پہلی مرتبہ عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا ہے، جبکہ ہندوستان چار بارچمپئن رہ چکا ہے۔ بتادیں کہ ہندوستان اب تک اس ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہارا ہے، اُس نے اپنے سبھی پانچوں میچ جیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان سن دو ہزار سے اب تک ساتویں مرتبہ فائنل کھیل رہا ہے، اور اسی سال 2000 میں اس نے پہلی مرتبہ خطاب بھی جیتا تھا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہاری ہے۔
aXA6IDMuMTQyLjE5OC4xMjkg ejasoft island