ہندوستان:پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے قومی دن پر ایلبینڈازول دوا دی جا رہی ہے
پیٹ سے کیڑے ختم کرنے کا قومی دن این ڈی ڈی آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اِس موقع پر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک سے 19 سال کی عمر کے بچوں اور جواں سال افراد کو ایلبینڈازول دوا کی ایک خوراک دی جا رہی ہے۔

انڈيا اونلائن نيوز كے مطابق دوا پلائے جانے کا اہتمام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کیا ہے، جس کا مقصد بچوں اور جواں سال افراد کے پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرناہے، تاکہ آنتوں میں کیڑے پیدا ہونے کی بیماری کی روک تھام کی جا سکے۔ اِس خوراک سے یہ یقین دہانی ہوتی ہے کہ پیٹ کے کیڑے اب صحت عامہ کی پریشانی کا سبب نہیں بن رہے ہیں۔
صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ایلبینڈازول گولی سے بچوں کی غذائیت کی ضرورت کی دیکھ بھال بھی ہوتی ہے۔
aXA6IDE4LjExOS4xMzkuMTA0IA== ejasoft island