ہندوستان: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ آج رہا ہوگئے
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو تقریباً آٹھ ماہ کی حراست کے بعد آج رہا کر دیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کو تقریباً آٹھ ماہ کی حراست کے بعد آج رہا کر دیا گیا ہے۔
نيوز اون اير کے مطابق انہیں پچھلے سال اگست میں احتیاطی تحویل کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا اور بعد میں ان پر پانچ فروری کو پبلک سیفٹی قانون PSA لگا دیا گیا تھا، تاہم PSA کے تحت الزامات واپس لئے جانے کے بعد ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ان کی رہائی ان کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائی کے دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔
گذشتہ ہفتے عمر عبد اللہ کی بہن کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکز اور جموں وکشمیر سرکار سے کہا تھا کہ وہ اگلے ہفتے تک اپنے فیصلے سے مطلع کریں۔
aXA6IDE4LjExOC4zMC4yNTMg
ejasoft island