پاکستان: شہنشاہ جذبات کی آج 14ویں برسی منائی جارہی ہے
جذبوں اور احساسات کو اداکاری کے ذریعے بیان کرنے والے محمد علی کو شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا، انہوں نے صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت تین سو کے قریب اردو، پنجابی، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔ وہ سماجی کاموں میں بھی پ
فن اداکاری میں درسگاہ کا درجہ رکھنے والے پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار محمد علی کی چودہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق لالی وڈ پر تینتیس سال تک راج کرنے والے اداکار محمد علی دس نومبر انیس سو اڑتیس کو ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے، محمد علی پائلٹ بننا چاہتے تھے لیکن مالی مشکلات کے باعث ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، انہوں نے ریڈیو سے صداکاری شروع کی مگر مکالمات کی منفرد ادائیگی کی شہرت فلموں کی طرف کھینچ لائی۔
جذبوں اور احساسات کو اداکاری کے ذریعے بیان کرنے والے محمد علی کو شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا، انہوں نے صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت تین سو کے قریب اردو، پنجابی، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔محمد علی نے دو سو ستتر فلموں میں کام کئے۔ ان کی آخری فلم دم مست قلندر تھی جو انیس سو پچانوے میں سینما گھروں کی زینت بنی۔
اداکار محمد علی کو تمغہ حسن کارکردگی ملنے کے ساتھ ساتھ کئی نگار ایوارڈز بھی ملے۔ انیس مارچ دو ہزار چھ کو محمد علی مداحوں کو غمزدہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے۔