ہندوستان کے پاس کورونا پر قابو پانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے
ہندوستان میں اب تک 80 سے زائد مریض کورونا وائرس سے متاثر پائے جاچکے ہیں۔
ہندوستان میں اب تک 80 سے زائد مریض کورونا وائرس سے متاثر پائے جاچکے ہیں۔ ہندوستان میں جس سطح پر کورونا وائرس پھیل رہا ہے وہ اس بیماری کا دوسرا مرحلہ ہے۔ اگر اگلے 30 دنوں میں ہندوستان اس بیماری کو روکنے کے قابل نہیں رہا تو وہ تیسرے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔ اس بات کا انکشاف ملک کے ایک بڑے ڈاکٹر اور سائنس دان بلرام بھارگو نے کیا ہے۔
آج تک کے مطابق دوسرے مرحلے کے کورونا وائرس کا مطلب یہ ہے کہ کورونا وائرس صرف ان لوگوں میں پایا گیا ہے، جو کورونا سے متاثرہ کسی ملک سے آئے ہیں۔ یعنی یہ بیماری مقامی سطح پر ایک فرد سے دوسرے میں منتقل نہیں ہوئی ہے۔
تیسرے درجے کا مطلب یہ ہے کہ یہ بیماری ہندوستان کے اندر متاثرہ لوگوں سے لے کر یہاں کے دوسرے لوگوں تک پھیل جائے گی۔ یہ معلومات ہندوستانی میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جنرل ڈائریکٹر ڈاکٹر بلرام بھاگو نے ٹائمز آف انڈیا کو دی ہیں۔