ہندوستان نے 25 ملکوں کو امداد کے طور پر اٹھائیس لاکھ ہائیڈروکسی کلوروکوئن ٹیبلیٹس سپلائی کیں

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا ہے کہ اِس مشکل وقت میں بھی ہندوستان بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پوری کر رہا ہے اور اس نے دنیا کی فارمیسی کے طور پر اپنی ساکھ میں اضافہ کیا ہے۔ ہندوستان اب تک 25 ملکوں کو امداد کے طور پر 28 لاکھ ہائیڈروکسی کلورو
ہندوستان کووڈ اُنیس عالمی وبا کے دوران دوسرے ملکوں کو ہائیڈروکسی کلورو کوئن اور دیگر ضروری دوائیں سپلائی کر رہا ہے۔ یہ دوائیں تجارتی بنیاد کے علاوہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھی بھیجی جارہی ہیں۔
نيوز اون اير کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا ہے کہ اِس مشکل وقت میں بھی ہندوستان بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پوری کر رہا ہے اور اس نے دنیا کی فارمیسی کے طور پر اپنی ساکھ میں اضافہ کیا ہے۔ ہندوستان اب تک 25 ملکوں کو امداد کے طور پر 28 لاکھ ہائیڈروکسی کلورو کوئن ٹیبلیٹس فراہم کرچکا ہے۔ اِسکے علاوہ ہندوستان نے 31 ملکوں کو تقریباً 19 لاکھ پیرا سیٹا مول کی ٹیبلیٹس اور دیگر دوائیں فراہم کی ہیں۔
ہندوستان نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے دوسرے ملکوں کی درخواست پر فوری طور پر ڈاکٹروں، نرسوں اور نیم طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں بھی بھیجی ہیں۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg ejasoft island