ہندوستان: ورلڈ اکنامک فورم میں ٹاٹا اسٹیل کے کلنگ نگر پلانٹ کو ملا بڑا اعزاز
نو بھارت ٹائمس کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ٹاٹا اسٹیل کلنگ نگر کو گلوبل لائٹ ہاؤس نیٹ ورک میں شامل ہونے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
نو بھارت ٹائمس کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ٹاٹا اسٹیل کلنگ نگر کو گلوبل لائٹ ہاؤس نیٹ ورک میں شامل ہونے پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹاٹا اسٹیل نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کمپنی کے سی ای او اور ایم ڈی ٹی وی نریندرن نے ورلڈ اکنامک فورم -2020 میں کمپنی کی جانب سے نمائندگی کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی کا کلنگ نگر پلانٹ جولائی 2019 میں ورلڈ اکنامک فورم کے لائٹ ہاؤس نیٹ ورک میں شامل تھا۔
قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ یہ پہلا اور واحد ہندوستانی پلانٹ ہے جو ورلڈ اکنامک فورم کے اس نیٹ ورک میں شامل ہے اور یہ اسٹاک پلانٹ ہندوستانی اسٹیل انڈسٹری میں بہت سی چیزوں میں پہلا مقام رکھنے کا سہرا بھی اپنے سر لے چکا ہے۔
aXA6IDUyLjE1LjExMi42OSA= ejasoft island