ہندوستان: ہائی وے پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ
ہندوستان میں پائلٹ نے جہاز میں فنی خرابی ہونے کے سبب ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کردی ہے۔
ہندوستان میں پائلٹ نے جہاز میں فنی خرابی ہونے کے سبب ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کردی ہے۔
اے این آئی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں سدارپور گاؤں کے ہائی وے پر پائلٹ نے جہاز کو اتار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پائلٹ کے پاس جہاز کو ہائی وے پر لینڈنگ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کا تربیتی جہاز تھا، غازی آباد پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سدارپور گاؤں میں ہائی وے پر کپتان نے ڈیڑھ بجے کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
پولیس کے مطابق ٹو سیٹر تربیتی ہوائی جہاز میں کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی ہے۔
غازی آباد پولیس افسر کے مطابق لینڈنگ کے دوران جہاز کے فرنٹ وہیل اور بائیں بازو کو نقصان پہنچا ہے اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے اہلکار پائلٹوں کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
aXA6IDMuMTkuMjcuMTc4IA== ejasoft island