ہندوستانی خاتون روبوٹ خلا میں جانے کے لئے تیار
دسمبر 2021 کے لیے طے شدہ ہندوستان کے گگن یان خلائی مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ ہندوستان کو امید ہے کہ اس روبوٹ کے خلا میں جانے سے ان خلابازوں کو کافی مدد حاصل ہوگی۔
اس روبوٹ کا نام سنسکرت زبان میں ویوم مِترا رکھا گیا ہے جس کا مطلب "خلائی دوست" ہے۔
دسمبر 2021 کے لیے طے شدہ ہندوستان کے گگن یان خلائی مشن میں انسانوں کو خلا میں بھیجا جائے گا۔ ہندوستان کو امید ہے کہ اس روبوٹ کے خلا میں جانے سے ان خلابازوں کو کافی مدد حاصل ہوگی۔
ویوم مِترا روبوٹ کا کام خلابازوں کے سوالات کا جواب دینا، ان کی مدد کرنا اور کسی حادثے کی صورت میں زندگی بچانا شامل ہے۔
یہ روبوٹ انسانوں سے بات کر سکتی ہے اور انھیں پہچان بھی سکتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق جب اسے خلا میں بھیجا جائے گا تو یہ بالکل خلابازوں والے کام سر انجام دے گا جس سے خلا میں انسانوں پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
aXA6IDMuMTI5LjIxMS44NyA= ejasoft island