ہندوستان: ان آئی ٹی کے مستقل کیمپس کے قیام کے لئے نظر ثانی شدہ اخراجات کا تخمینہ کل منظور
مرکزی کابینہ نے نئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ان آئی ٹی کے مستقل کیمپس کے قیام کے لئے نظر ثانی شدہ اخراجات کے تخمینے کو کل منظوری دے دی ہے۔یہ رقم 2021-22 کی میعاد کیلئے 4 ہزار 371 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ ان آئی ٹی کا قیام سال 2009 میں ہوا تھا اور اس می
مرکزی کابینہ نے نئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ان آئی ٹی کے مستقل کیمپس کے قیام کے لئے نظر ثانی شدہ اخراجات کے تخمینے کو کل منظوری دے دی ہے۔
انڈيا اونلاين نيوز کے مطابق یہ رقم 2021-22 کی میعاد کیلئے 4 ہزار 371 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔ ان آئی ٹی کا قیام سال 2009 میں ہوا تھا اور اس میں 2010-11 کے تعلیمی سال سے عارضی کیمپس میں پڑھائی شروع ہو گئی تھی، جہاں جگہ اور بنیادی ڈھانچے کی کافی کمی تھی۔
ان آئی ٹی میں 31 مارچ 2022 تک مستقل کیمپس میں پوری طرح سے پڑھائی شروع ہو جائیگی۔
نئی دہلی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ میعادِ کار میں اس سال 31 جولائی تک 6 مہینے کے لئے توسیع کی گئی ہے۔
aXA6IDE4LjIxOS4yMDguMTE3IA==
ejasoft island