ثقافت
پریکچھا پے چرچا پروگرام میں اسکولی طلبہ کے ساتھ آج وزیراعظم مودی کی گفتگو
وزیراعظم نریندر مودی آج پریکچھا پے چرچا 2020 پروگرام میں مختلف طلبہ، اساتذہ اور والدین سے گفتگو کریں گے۔ یہ پروگرام دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں دن میں گیارہ بجے ہوگا۔
وزیراعظم نریندر مودی آج پریکچھا پے چرچا 2020 پروگرام میں مختلف طلبہ، اساتذہ اور والدین سے گفتگو کریں گے۔ یہ پروگرام دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں دن میں گیارہ بجے ہوگا۔
نيوز اون اير کے مطابق اسکولی طلبہ کے ساتھ وزیراعظم کی گفتگو کا یہ تیسرا پروگرام ہے۔ جناب مودی طلبہ کے سوالوں کا جواب دیں گے اور ان سے اس بارے میں بات چیت کریں گے کہ امتحان کے دوران ذہنی دباؤ کو کس طرح دور کیا جائے۔
اس پروگرام میں ملک بھر کے دو ہزار سے زیادہ طلبہ، والدین اور اساتذہ شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بحث ومباحثہ کے مقابلے کے بعد ان طلبہ کا انتخاب آج کے پروگرام کے لئے کیا گیا تھا۔
aXA6IDMuMTM1LjE4My44OSA= ejasoft island