انڈونیشیا: کورونا کے جلو میں شادی، آن لائن باراتی خوشی میں شریک
انڈونیشیا میں محمد نور جامان اور اوجی لیستاری ویدیا بھری نے کورونا وائرس کے جلو میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی ہے اور اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ کورونا کی وجہ سے اس میں مہمانوں نے آن لائن شرکت کی ہے۔

نيو نيوز کے مطابق اس شادی کی تقریب میں خاندان کے صرف 8 افراد نے شرکت کی جب کہ دیگر باراتی اور رشتہ دار آن لائن شریک ہوئے ہیں۔
آن لائن شادی کی یہ تقریب 40 منٹ جاری رہی۔ اگرچہ انڈونیشیا میں سرکاری سطح پر تقریبات پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے، تاہم حکومت کی طرف سے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے جوڑے نے گذشتہ برس اکتوبر میں شادی کا فیصلہ کیا تھا۔ شادی کے لیے 12 اپریل کی تاریخ مقرر تھی اور اس موقع پر 500 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا، تاہم اب ولیمے کی تقریب بعد میں منعقد کی جائے گی۔
aXA6IDE4LjExOC4xODQuMjM3IA== ejasoft island