پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کاعالمی دن منایاجارہا ہے آج
پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کا عالمی ڈے آج 8 مارچ کو منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لئے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کا عالمی ڈے آج 8 مارچ کو منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لئے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
سماء نيوز کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف شہروں میں جلسوں، ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، جب کہ اس موقع پر کراچی میں فریئر ہال کے مقام پر عورت مارچ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ خواتین سے شرکت کی درخواست کرکے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
کراچی میں عورت مارچ کے مقابلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے بھی مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان تحفظ موومنٹ کے تحت تین تلوار سے کراچی پریس کلب تک حیا مارچ منعقد کیا جائے گا، جب کہ ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے تحت آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب تک محنت کش عورت ریلی نکالی جائے گی۔
اس عالمی دن کے موقع پر سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیتوں، ذہانت، صبر و استقلال اور ناقابل یقین عزم و حوصلے سے ہر شعبے میں نام پیدا کیا ہے۔ ہم اپنے عوام، معاشرے اور ملک کی خدمات کے لئے خواتین کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔