ایرانی، روسی، یورپی اور چینی کمپنیاں سول ایٹمی سرگرمیوں میں معاونت کریں گی
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں استثنیٰ کی تجدید کر دی ہے۔ روسی، یورپی اور چینی کمپنیاں ایران کی سول ایٹمی سرگرمیوں میں اپنی معاونت جاری رکھیں گی۔
ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں استثنیٰ کی تجدید کر دی ہے۔ روسی، یورپی اور چینی کمپنیاں ایران کی سول ایٹمی سرگرمیوں میں اپنی معاونت جاری رکھیں گی۔
دنیا نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پابندیاں بدستور قائم رہیں گی، تاہم روسی، یورپی اور چینی کمپنیوں کو اجازت ہوگی کہ وہ ایران کی سول ایٹمی سرگرمیوں میں اپنی موجودہ معاونت کو جاری رکھیں، امریکہ ان کے خلاف تعزیرات نہیں لگائے گا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں برسر اقتدار آنے کے بعد ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔ گزشتہ برس ان پابندیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا تاہم اب کسی حد تک نرمی کی گئی ہے۔