عراق: داعش کے حملے میں عراقی ملیشیا کے 10 اہلکار ہلاک

عراق میں داعش کے حملے میں سرکاری ملیشیا 'حشد الشعبی' کے 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
عراق میں داعش کے حملے میں سرکاری ملیشیا 'حشد الشعبی' کے 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق داعش اور عراق کے نیم فوجی دستوں کے درمیان صوبہ صلاح الدین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عراقی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق بلاد شہر میں ہونے والے حملے میں حشد الشعبی کے 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ داعش کے متعدد جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ حشد الشعبی عراق میں متعدد چھوٹی بڑی عسکریت پسند تنظیموں کا گروہ ہے جسے 2017 میں داعش کے خلاف لڑنے کے لئے بنایا گیا تھا اور اسے سرکاری نیم فوجی دستے کی حیثیت بھی دی گئی تھی۔
اس میں شامل تمام رضاکار مسلح افواج کا حصہ سمجھے جاتے ہیں اور انھیں فوجیوں کو ملنے والی تمام مراعاتیں اور حقوق حاصل ہیں۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg
ejasoft island