سوسائٹی
لاہور ایکسپو سینٹر میں 900 بستروں پر مشتمل خصوصی اسپتال بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے تحت ایکسپو سینٹر لاہور میں 900 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے تحت ایکسپو سینٹر لاہور میں 900 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ اسپتال کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں محکمۀ صحت اور پی ڈی ایم اے کے لئے تقریباً 8 ارب روپیہ کے فنڈز کا اعلان کیا گیا ہے اور بلوچستان حکومت سے تعاون کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 900 بستروں پر مشمل اسپتال کے قیام کی منظوری دے دی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xNDIuMjQ4IA==
ejasoft island