پنجاب حکومت کی طرف سے سندھ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سندھ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی ہے۔
کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سندھ کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد حکومت پنجاب اور محکمۀ ٹرانسپورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر سے سندھ جانے والی ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹریز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق سندھ کی حدود میں جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو روک دیا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔ محکمۀ ٹرانسپورٹ نے بس اڈوں کے ملحقہ تھانوں میں نوٹی فکیشن بھجوانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی انفرادی طور پر آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے سندھ کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سندھ حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ محکمۀ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق پنجاب سے روزانہ ساڑھے 300 سے زائد بسیں تقریبا 15 ہزار مسافروں کو سندھ لے جاتی ہیں۔