كاروبار
پی آئی اے کو خسارہ ہی خسارہ، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے خسارے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے خسارے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
جيو نيوز کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کو 18 بین الاقوامی روٹس پر نقصان ہے۔
ایوی ایشن کے مطابق پی آئی اے کو ٹورنٹو روٹ پر 55 کروڑ، اسلام آباد لندن روٹ پر 41 کروڑ، لاہور لندن روٹ پر 14 کروڑ، کوپن ہیگن روٹ پر 20 کروڑ، پیرس بارسلونا روٹ پر 93 کروڑ ، پیرس میلان روٹ پر 74 کروڑ، سیالکوٹ لندن روٹ پر 17 کروڑ ، بیجنگ ٹوکیو روٹ پر 73 کروڑ، کراچی لندن روٹ پر 55 کروڑ اور فیصل آباد جدہ روٹ پر 12 کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔
اس طرح قومی ایئرلائن کو بین الاقوامی روٹس پر 454 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔