کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر منعقد ہوگا
مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر منعقد ہوگا، اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج پھر منعقد ہوگا، اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اب تک کے مطابق آج کے اجلاس میں پاور سیکٹر کی سبسڈی کے نئے طریقہ کار اور برآمدی شعبے کی صنعتوں کو ایل این جی کی فراہمی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایجنڈے میں امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کر کے کیمیکلز کی برآمدگی اور افغانستان میں جاری منصوبوں کے لئے گرانٹ کی منظوری بھی دئیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں جنوبی افریقہ میں ضبط پاکستانی بحری جہاز کو ریلیز کرانے کے لئے جرمانہ اداکرنے اور بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویل کے لئے سبسڈی پر غور کیا جائے گا۔
کابینہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے فنڈ قائم کرنے کے لئے گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دے گی۔
aXA6IDE4LjIyNS4yNTUuMTM0IA== ejasoft island