وزیر اعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر آذربائیجان کے صدر کی ملاقات
وزیر اعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی ہے، اور اس ملاقات میں باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی ہے.
وزیر اعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی ہے، اور اس ملاقات میں باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر مبنی دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی ہے.
سچ ٹی وی کے مطابق قومی معاملات میں ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران صدر الہام علیوف نے وزیر اعظم پاکستان کو دورہ آذربائیجان کی دعوت بھی دی ہے جبکہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نگورنو کاراباخ تنازعے پر پاکستان آذربائیجان کی حمایت جاری رکھے گا، صدر آذربائیجان نے اس تنازعے پر پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
aXA6IDMuMTQxLjEwLjExNiA= ejasoft island