مائیکرو سافٹ کی طرف سے نیا "ایکس باکس سیریز ایکس" گیم کنسول متعارف
مائیکرو سافٹ نے اپنے گیم کنسول ایکس باکس کے نئے ورژن "ایکس باکس سیریز ایکس" کو متعارف کرا دیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے اپنے گیم کنسول ایکس باکس کا نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق "ایکس باکس سیریز ایکس" نامی یہ کنسول اگلے سال کی آخری سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ جمعرات کے دن "دی گیم ایوارڈز" میں اسے متعارف کراتے ہوئے پہلی جھلک پیش کی گئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے زیادہ تفصیلات تو فراہم نہیں کی گئی ہیں مگر مائیکرو سافٹ کے پاس ابھی پورا سال باقی ہے جس میں فیچرز شیئر ہوں گے، مگر یہ کنسول دیکھنے میں ایک گیمنگ پی سی جیسا دکھائی دے رہا ہے۔
اس کنسول میں ڈسک ڈرائیو بھی موجود ہے جس کا مطلب ہے کہ ڈسک پر چلنے والی گیمز ایکس باکس سیریز ایکس سے کہیں دور نہیں جاسکتی ہیں۔
اسی طرح ایکس باکس کنٹرولر کا ڈیزائن بھی زیادہ تبدیل نہیں ہوا ہے اور دائیں جانب ایک نیا بٹن اور ڈائریکشن پیڈ کا اضافہ بھی نظر آرہا ہے۔
خیال رہے کہ اس کنسول کے لیے تیار کی جانے والی گیمز کا ٹریلر بھی کمپنی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔