مودی نے کورونا سے متعلق "سارک" سربراہوں سے گفتگو کرنے کی پیش کی تجویز
ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی نے جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک (SAARC) میں شامل ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام آٹھ صدر مملکت ویڈیو کانفرنسنگ سے جڑ کر کورونا کے خلاف مشترکہ جنگ پر بحث کریں. سارک تنظیم میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دی
ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی نے جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک (SAARC) میں شامل ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام آٹھ صدر مملکت ویڈیو کانفرنسنگ سے جڑ کر کورونا کے خلاف مشترکہ جنگ پر بحث کریں. سارک تنظیم میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں.
وزیر اعظم مودی نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ دنیا کی بڑی آبادی والے علاقے جنوبی ایشیا کو اپنے لوگوں کو صحت مند رکھنے کی سمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہئے. وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ میں سارک ممالک کی قیادت کے سامنے کورونا وائرس سے لڑنے کی مضبوط حکمت عملی بنانے کی تجویز رکھتا ہوں. ہم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے شہریوں کو صحت مند رکھنے کے اقدامات پر بات کر سکتے ہیں. انہوں نے مزید لکھا کہ ہم متحد ہوکر دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کر سکتے ہیں اور اسے صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں.
انہوں نے دنیا بھر میں پھیلتے کورونا وائرس انفیکشن پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس چیلنج سے نمٹنے کی سمت میں حکومتوں اور تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہےاور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی ہے اور حکومت اور لوگ ایک ساتھ مختلف سطح پر اس سے لڑنے کی بہترین کوشش کر رہے ہیں.
aXA6IDE4LjExNi4yMzkuMTk1IA==
ejasoft island