سیاست
نعیم الحق کی نماز جنازہ اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی
سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق رات کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70برس تھی۔
سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق رات کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70برس تھی۔
نوائے وقت کے مطابق نعیم الحق 11جولائی 1949کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے تحریک استقلال سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا، اور 1988 میں تحریک استقلال کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا۔
بعد میں نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہوگئے، اور انہوں نے 1996 میں عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔انہوں نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر عائشہ مسجد خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائیگی۔