كاروبار
ہندوستان: نتن گڈکری : ہم 50 ہزار کروڑ روپے کی ایتھنال معیشت قائم کرنا چاہتے ہیں
سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 50 ہزار کروڑ روپے کی ایتھنال معیشت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 50 ہزار کروڑ روپے کی ایتھنال معیشت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
نيوز اون اير کے مطابق پونے میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا ہے کہ بایو فیول ماحولیات اور معیشت دونوں کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ خام تیل کی درآمد کم ہوجائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کئی سال تو ایتھنال کے استعمال کے بارے میں تسلی دینے میں گزر گئے لیکن گزشتہ پانچ سال میں ایتھنال سے متعلق پالیسی صحیح معنی میں نافذ کی گئی ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا ہے کہ آج تیل کی بہت سی کمپنیاں اور دیگر ادارے آلودگی سے پاک ایندھن کے شعبے میں صحیح سمت میں جارہے ہیں۔