او آئی سی كى طرف سے امریکہ کا امن منصوبہ مسترد
عرب لیگ کے بعد اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مشرق وسطی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’’ صدی کی ڈیل‘‘ کو مسترد کر دیا ہے۔
عرب لیگ کے بعد اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مشرق وسطی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’’ صدی کی ڈیل‘‘ کو مسترد کر دیا ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق او آئی سی کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا، جس میں 57 ممبران نے شرکت کی،اور اجلاس کے دوران تمام ممبران کو امریکی منصوبے کے نفاذ کے لئے ٹرمپ انتطامیہ کا ساتھ نہ دینے پر زور دیا گیا ۔
بتادیں کہ یہ اجلاس فلسطینی حکام کی درخواست پر عرب لیگ کے اجلاس کے دو روز بعد بلایا گیا۔
خيال رہے کہ عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیش کردہ امن ڈیل کو مسترد کر دیا تھا اور اس کو فلسطینیوں کے لیے یکسر غیرمنصفانہ قرار دیا تھا۔
عرب ميڈیا کے مطابق عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہفتے کے روز ہنگامی اجلاس میں امریکی صدر کے پیش کردہ امن منصوبے پر غور کیا،اور اس کے بعد تنظیم نے بیان جاری کیا اور کہا کہ امریکہ، اسرائیل کی ’’صدی کی ڈیل ‘‘ کو مسترد کرتے ہیں، یہ فلسطینی عوام کے کم سے کم حقوق اور اُمنگوں کو پورا نہیں کرتی ہے۔
عرب لیڈروں نے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔