کیرالہ میں کورونا وائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق
نئی دہلی: کیرالہ میں کورونا وائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کیرالہ کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے یہ معلومات دی ہیں۔ اس سے قبل اتوار کے روز ہی دوسرے کیس کی تصدیق کیرالہ میں ہوئی تھی۔
نئی دہلی: کیرالہ میں کورونا وائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کیرالہ کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے یہ معلومات دی ہیں۔ اس سے قبل اتوار کے روز ہی دوسرے کیس کی تصدیق کیرالہ میں ہوئی تھی۔
شیلجا نے آج پیر کے روز کہا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا یہ تیسرا مریض کسارگوڈ سے ہے ۔انہوں نے کہا ، 'مریض کانجنگاڈ ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مریض کی حالت درست ہے۔ اس نے بتایا کہ مریض حال ہی میں ووہان سے واپس آیا تھا۔
بتادیں کہ ہندوستان میں پہلا کورونا وائرس کیس جمعرات کے روز کیرالہ کے تریشور میں سامنے آیا تھا۔ چین کے شہر ووہان سے ہندوستان واپس آنے والا ایک طالب علم اس وائرس سے متاثر ہوا تھا،جسے الگ سے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مرکزی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ 18 جنوری سے ہوائی اڈے پر صحت کی جانچ کی جارہی ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کے ساتھ سنگاپور ، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ سے آنے والے مسافروں کی بھی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
اتوار کے روز وزارت صحت نے بتایا کہ 31 جنوری سے اب تک 216 ہوائی اڈوں پر 326 پروازوں کے کم از کم 52،332 مسافروں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔ وزارت 26 ریاستوں میں مسافروں کی کمیونٹی مانیٹرنگ بھی کر رہی ہے۔ وزارت نے اتوار کے روز یہ بھی بتایا کہ چین سے لائے گئے لوگوں کو فوج اور آئی ٹی بی پی کے لگائے ہوئے کیمپوں میں رکھا جارہا ہے، جہاں ان کی جانچ کی جارہی ہے اور صحت کی نگرانی کی جارہی ہے۔