سوسائٹی
پاکستان: اسلام آباد میں چھاپے کے دوران قریب ڈیڑھ لاکھ ماسک برآمد اور 4 چینی باشندے گرفتار
اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں ایک گھر سے چھاپہ مار کر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ماسک برآمد کرلئے گئے ہیں اور 4 چینی باشندوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں ایک گھر سے چھاپہ مار کر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ماسک برآمد کرلئے گئے ہیں اور 4 چینی باشندوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر رندھاوا نے معلومات کی بنیاد پر اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف سیون میں گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب ماسک برآمد کر کے 4 چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ چینی باشندوں نے ماسک 45 بڑے کارٹون میں چھپائے ہوئے تھے اور مارکیٹ میں ان کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، تاہم چینی باشندوں کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
aXA6IDMuMTUuMTU2LjE0MCA= ejasoft island