پاکستان: سوڈان میں پھنسے 252 پاکستانیوں کی خصوصی پرواز سے کراچی آمد

دوسروں ملکوں سے پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک واپس لانے کی سرگرمیاں تیز تر ہیں اور انہیں کاروائیوں کی ایک کڑی سوڈان سے 252 پاکستانیوں بحفاظت واپس لانا ہے۔
دوسروں ملکوں سے پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک واپس لانے کی سرگرمیاں تیز تر ہیں اور انہیں کاروائیوں کی ایک کڑی سوڈان سے 252 پاکستانیوں بحفاظت واپس لانا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق افریقی ملک سوڈان میں پھنسے ڈھائی سو سے زائد پاکستانی شہری قومی ائیرلائن کی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 786 نے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وطن واپس لوٹنے والے لگ بھگ 252 پاکستانیوں کی کراچی ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ ان مسافروں کا سول ایوی ایشن کی ٹیم اور محکمہ صحت سندھ کا عملہ کورونا وائرس کے حوالے سے طبی معائنہ بھی کر رہا ہے۔
کورونا وائرس سے کلیئر مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ سے خصوصی سرکاری انتظامات کے تحت نادرن بائی پاس پر قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ایسے مسافر جو ہوٹل میں قیام اور طعام کے اخراجات خود برداشت کرسکتے ہیں انہیں ایئرپورٹ کی حدود میں ہی واقع نجی ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے جہاں انتظامیہ نے ہوٹل کے ایک مخصوص حصے کو کورونا وائرس کا قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے رکھا ہے اور وہاں 24 گھنٹے پولیس کا پہرہ ہے۔