پاکستان: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ سے 472 افراد گرفتار
کورونا وائرس کے پیش نظر 15 روزہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے سندھ سے 472 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر 15 روزہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے سندھ سے 472 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے پہلے روز خلاف ورزی کرنے پر سندھ سے 472 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کراچی سمیت سندھ میں مجموعی طور پر 72 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں 33، میرپور خاص میں 2 اور لاڑکانہ میں 36 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے 22 مارچ سے آئندہ 15 روز کے لئے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ضرورت کے سوا شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے، تاہم کرانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔
خیال رہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گی، بسیں اور آن لائن سروس بھی نہیں چلیں گی۔