پاکستان: اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
منفرد اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی وجہ سے منفرد پہچان رکھنے والے اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے تین سال ہوگئے، ان کا شمار پی ٹی وی کے بانی فنکاروں میں ہوتا تھا۔
منفرد اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی وجہ سے منفرد پہچان رکھنے والے اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے تین سال ہوگئے، ان کا شمار پی ٹی وی کے بانی فنکاروں میں ہوتا تھا۔
92 نيوز کے مطابق فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، رانی، گڑیا، سراغ زندگی، کاغذ کی ناؤ سمیت کئی ڈرامے ان کی پہچان بنے۔
اداکار فاروق ضمیر نے چار سو سے زائد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ریڈیو اور فلم میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا۔
فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا۔
وہ پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جا ملے اور لاہور میں آسودۂ خاک ہیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjYzLjEzNiA= ejasoft island