پاکستان اور چین کی طرف سے ڈالر پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ
اردو پوائنٹ کے مطابق پاکستان اور چین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ باہمی تجارت ڈالر کے ذریعے سے نہیں کی جائیگی، دونوں ممالک نے تجارت کو بڑھانے اور ملکی کرنسی پر دباؤ کو کم کرنے کے لئے یوآن کے ذریعے سے تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنے کی منظوری دے دی ہے اور گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سے سمری کو منظور کرلیا ہے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر 2018 میں چین کے صدر ینگ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مابین ایک معاہدہ طے ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے پاکستان کی مالی اور معاشی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے امریکی ڈالر کی بجائے چینی یوآن میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔