پاکستانی رہنما: سرعام پھانسی کی ہمارا آئین اجازت نہیں دیتا
پاکستان کی مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ میں زیادتی کرنے والے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کے خلاف ہوں اور ہمیں ایسی سوسائٹیز سے سبق لینا چاہئے جہاں ایسے جرائم ختم ہوگئے ہیں۔
پاکستان کی مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ میں زیادتی کرنے والے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کے قانون کے خلاف ہوں اور ہمیں ایسی سوسائٹیز سے سبق لینا چاہئے جہاں ایسے جرائم ختم ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا ہے کہ جس طرح دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا ہے اسی طرح اس جرم کا بھی خاتمہ کیا جا سکتا ہے اور سرعام پھانسی کی ہمارا آئین اجازت نہیں دیتا ہے۔
محمد زبیر نے مزید کہا ہے کہ یہ قرار داد آئی ہے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے اور یہ حساس معاملات ہیں لہذا ہر پارٹی کو اپنی رائے دینی چاہیے۔
aXA6IDMuMTM1LjI0Ni4xOTMg ejasoft island