پاکستان: پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے، جس میں جیت ہی واحد آپشن ہے۔
پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے، جس میں جیت ہی واحد آپشن ہے۔
اب تک نيوز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس لاہور میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور چیف سکریٹری اعظم سلیمان خان نے بچوں کو قطرے پلائے ہیں۔
پولیو مہم کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم کے دوران تقریبا دو کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، اور اس مہم میں نوے ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز اورسپر وائزرزحصہ لیں گے۔
aXA6IDE4LjIxNy4yMDMuMTcyIA== ejasoft island