پاکستان: چیف سلیکٹر مصباح الحق اوپنر شرجیل خان کی فٹنس سے ناخوش
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 میں کم بیک کرنے والے کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کی فٹنس سے نالاں ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 میں کم بیک کرنے والے کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کی فٹنس سے نالاں ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2020 میں شرجیل خان نے تقریباً تین سال بعد واپسی کی ہے، اس دوران انہوں نے اپنی فٹنس پر قابو پانے کے لئے بھرپور کوشش کی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔ بظاہر کراچی کنگز کے اوپنر کے طور پر نا کام رہے، اس دوران مختلف حلقوں میں بھی ان کی فٹنس پر کافی سوال اٹھائے گئے ہیں۔
آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے شرجیل خان کی فٹنس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پہلے انہیں مکمل فٹ ہونا چاہیے تھا لیکن کم از کم اب دھیان دیں۔
aXA6IDMuMTQ1LjE1Ni4yNTAg ejasoft island