پاکستان :کورونا وائرس کے شبہے میں ایک چینی شخص ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل
چین میں متعدد افراد کی ہلاکت اور دنیا میں خوف کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس پاکستان میں بھی سامنے آگیاہے۔
چین میں متعدد افراد کی ہلاکت اور دنیا میں خوف کا سبب بننے والے مہلک کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس پاکستان میں بھی سامنے آگیاہے۔
ڈان نيوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر عطا کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہے میں ایک چینی شخص نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
فوکل پرسن کے مطابق 40 سالہ فینگ فین کو انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں موجود چائنیز کیمپ سے نشتر اسپتال لایا گیاہے۔
محکمہ صحت کے عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاہے کہ چینی شخص چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے براستہ دبئی اور کراچی سے ملتان پہنچا تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ مشتبہ چینی شخص کو آئی سو لیشن وارڈ منتقل کر کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملک میں کسی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کی تردید کی گئی ہے۔