پاکستان: کوئٹہ کے صحافیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

کوئٹہ میں دو نجی ٹی وی اداروں کے چھ رپورٹروں اور دیگر کارکنوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کوئٹہ میں الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ٹیسٹ کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں دو نجی ٹی وی اداروں کے چھ رپورٹروں اور دیگر کارکنوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کوئٹہ میں الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ٹیسٹ کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق یہ ٹیسٹ کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر محکمہ صحت کی جانب سے کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب میں پہلے روز پچاس کیمرہ مین اور رپورٹروں کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے لیباریٹری بھیجوا دیے گئے ہیں۔
صحافتی تنظیموں کے مطابق پہلے مرحلے میں کیمرہ مین اور رپورٹروں کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ اس کے بعد دوسرے کارکنوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
متاثرہ کارکنوں میں دو خواتین کارکن بھی شامل ہیں۔