ثقافت
پاکستان: مشہور ریسلر انعام بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک
پاکستان کے لئے عالمی سطح پر کئی گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر انعام بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے لئے عالمی سطح پر کئی گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر انعام بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
اے آر وائی کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے عالمی سطح پر کئی گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر انعام بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ انعام بٹ کی اہلیہ خدیجتہ الکبری ان کی کزن ہیں، شادی کے موقع پر انعام بٹ نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی۔
انعام بٹ کی شادی کی تقریب گزشتہ شب گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی ہے جس میں ملک کے نامور پہلوانوں، عزیز و اقارب اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
aXA6IDE4LjIyMC4xMS4zNCA=
ejasoft island