پاکستان: معاشی طور پر مشکل ترین سال گزرنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کی زبردست واپسی
پاکستان: معاشی طور پر مشکل ترین سال گزرنے کے بعد اسٹاک ایکسچینج کی زبردست واپسی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 43ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے اورانڈیکس 683.98پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 05 43207پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 43ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ہے اور انڈیکس 683.98پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 05 43207پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اردو پوائنٹ کے مطابق 63.68 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری میں ایک کھرب 8ارب 43کروڑ 77لاکھ روپے بڑھ گئے ہیں اور کاروباری حجم بھی جمعرات کی بنسبت 10.37فیصد زیادہ ہوگیا ہے۔
سرمایہ کاروں نے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھر پور خریداری کی ہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 43ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 43237پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا بعد میں 30پوائنٹس کی کمی ہوئی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 683.98پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 05 43207پوائنٹس پر بند ہوا ہے ۔
اس طرح آج بروز جمعہ 40کروڑ 84ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا ہے، خیال رہے کہ یہ جمعرات کی بنسبت 3کروڑ 75لاکھ 94ہزار شیئرز زیادہ ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 35روپے کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 920روپے اور آئی سی آئی پاکستان کے حصص 30.42روپے کے اضافے کے ساتھ 702.24روپے ہوگئی ہے۔
نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، ٹی آر جی پاک، یونٹی فوڈز، کے الیکٹرک، پاک الیکٹران، فوجی سیمنٹ ، اینگرو پولیمر، ورلڈ کال ٹیلی کام، میپل لیف اور ہیسکول پٹرول کے شیئرز سرفہرست ہیں۔
aXA6IDEzLjU5LjE1NC4xNDMg ejasoft island