پاکستان: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسین نواز کے درمیان شدید جھڑپ
اردو پوائنٹ کی تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسین نواز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے ۔

نواز شریف نے اپنی تمام سیاسی مشکلات کا ذمے دار حسین نواز کو ٹھہرایا ہے اور انہیں ٹھیک ٹھاک باتیں بھی سنائی ہیں۔ نواز شریف نے حسین نواز سے کہا ہے کہ تمہاری وجہ سے میں اور مریم جیل گئے اور ہماری تمام مشکلات کی وجہ صرف تم ہو۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف مختلف کیس کے سلسلے میں جیل میں قید تھے اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی جیل میں ہی تھیں، بعد میں عدالت نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا تھا اور بیرون ملک علاج کروانے کی اجازت دی تھی اور نواز شریف کی رہائی کے کچھ دن بعد ہی مریم نواز کو بھی رہائی مل گئی تھی تاہم وہ تاحال لندن نہیں جا پائی ہیں۔