سوسائٹی
پاکستان: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک
جیو نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے 3 واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ واقعات عائشہ منزل، لانڈھی اور نیوکراچی میں پیش آئے ہیں۔
لانڈھی میں یونس چورنگی کے قریب رکشہ میں سوار افراد پر ہونے والی فائرنگ سے خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مرنے والوں میں 25 سالہ عبید الرحمن اور 22 سالہ زاہدہ عمر شامل ہیں۔
aXA6IDMuMjIuNjEuNzMg ejasoft island